بال[2]

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - پرند کا بازو جس میں پر ہوتے ہیں اور جس کی طاقت سے وہ اڑتا ہے، پر، پنکھ۔ غوطے کھا کھا کے جو اڑتے ہیں بصد لطف و سرور پھڑ پھڑانے میں برستا ہے پر و بال سے نور      ( ١٩٤٢ء، مراثی نسیم، ٤٠٣:٢ )

اشتقاق

اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور معنی میں ہی مستعمل ہے۔ ١٧٩٥ء میں 'قائم' کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر